ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / آسام حملہ :سونووال نے این ڈی ایف بی ایس کے خلاف کاروائی کے عزم کا اظہار کیا

آسام حملہ :سونووال نے این ڈی ایف بی ایس کے خلاف کاروائی کے عزم کا اظہار کیا

Mon, 08 Aug 2016 11:51:33    S.O. News Service

بالاجان ؍ آسام ، 7 ؍اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )آسام کے وزیر اعلی سربانند سونووال نے جمعہ کو ہوئے حملے کی جگہ کا آج دورہ کیا اور کہا کہ ممنوعہ تنظیم این ڈی ایف بی (سون بجیت) کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور 14لوگوں کے قتل کے مجرم کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔سونووال نے ہفتہ وار بالاجان تین علی مارکیٹ کا دورہ کرنے کے بعد کہاکہ عسکریت پسند تنظیم چاہے کتنی بھی مضبوط ہو ، ہماری حکومت اس کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔قتل سے منسلک لوگوں کا پتہ لگایا جائے گا اور ان پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ابھی تک جو بھی ثبوت اکٹھے کئے گئے ہیں ،اس سے ظاہر ہوتاہے کہ قتل کے پیچھے این ڈی ایف بی(ایس )کا ہی ہاتھ ہے۔وزیر اعلی نے کہاکہ تمام سیکورٹی فورسز تلاشی مہم میں تال میل کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔سونووال نے کہاکہ لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کا بنیادی کام ہے، سبھی کو سیکورٹی فراہم کرائی جائے گی ، یہ میری یقین دہانی ہے۔بالاجان کے دورے کے بعد وزیر اعلی کوکراجھار شہر گئے اور انہوں نے انتظامی حکام، فوج، پولیس اور نیم فوجی فورسز کے یونیفائیڈ کمانڈ اسٹرکچرس اسٹریٹجک گروپ کا اعلی سطحی جائزہ اجلاس کیا ۔پولیس ڈائریکٹر جنرل مکیش سہائے نے کہا کہ این ڈی ایف بی ایس کے مارے گئے عسکریت پسند کی شناخت اس کے ڈی این اے کی جانچ سے ہوگی کیونکہ اس کے والدین گزشتہ 8-9 سالوں سے اسے نہیں دیکھ پانے کی وجہ اس کی لاش کی شناخت نہیں کر پائے۔دریں اثناء ، کوکراجھار کے ڈپٹی کمشنر مدھو پرساد شرما نے میڈیا کو بتایا کہ سمجھا جاتا ہے کہ قاتل بھوٹان کی سرحد سے 10 کلومیٹر دور ہندوستانی سرحد میں پکڑی گوڑی سے آئے تھے۔


Share: